رسائی کے لنکس

مراکشی نژاد کینیڈا کے شہری کوعمر قید کی سزا


القاعدہ کے جنگجو (فائل فوٹو)
القاعدہ کے جنگجو (فائل فوٹو)

پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ 33سالہ نَمو کا تعلق القاعدہ کی عالمی تنظیم ‘گلوبل اسلامک میڈیا’ سے ہے، جو مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دیتا ہے

کیوبک میں آباد کینیڈا کے شہری سعید نَمو کو جِن کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرگرم کارکن ہیں، عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے جرمنی اور آسٹریلیا میں اہم مقام پر بم دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اِس لیے کہ اِن ممالک کی فوجیں افغانستان میں جاری جنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔

سعید کو 2007ء میں کیوبک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ 33سالہ نَمو کا تعلق القاعدہ کی عالمی تنظیم ‘گلوبل اسلامک میڈیا’ سے ہے، جو مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دیتا ہے۔

مونٹریال میں بدھ کے دِن اپنے تفصیلی فیصلے میں کیوبک کی عدالت نے نَمو کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا، اُنھیں اگلے دس سال تک ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ کیونکہ سعید تین سال سے جیل میں ہیں، لہذا یہ مدت اُن کی سزا میں شامل کی جائے گی اور وہ 2017ء میں ضمانت کی درخواست کے اہل ہو سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG