واشنگٹن —
'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی' کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
منگل کو لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔
جواباً بھارت نے مطلوبہ ہدف 40 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے ابتدائی بلے باز شیکھر دھاون نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
روہیت شرما نے 52 اور ورات کوہلی نے 51 رنز اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں سنیل نارائن نے حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارتی بالر راوندرا جدیجا نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کی پیش قدمی روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور 36 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلز 60 اور ڈیرن سیمی 56 رنز بنا کر سرِ فہرست رہے۔
آج کےمیچ میں فتح کے بعد بھارت نے 'گروپ-بی' سے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
بھارت نے اس سے قبل اپنے پہلے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جب کہ وہ اپنا تیسرا گروپ میچ ہفتے کوروایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے دونوں گروپ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں پھر بھی برقرار تھیں۔
اگر ویسٹ انڈیز آج بھارت کو شکست دے دیتا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا اگلا گروپ میچ بھی جیت جاتا اور پاکستان اپنے اگلے میچ میں بھارت کو ہرادیتا تو ٹورنامنٹ میں مسلسل دو میچ ہارنے کے باوجود قومی ٹیم کی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کی امید پیدا ہوسکتی تھی۔
ایسا ہونے کی صورت میں ویسٹ انڈیز کے علاوہ 'گروپ – بی' کی باقی تینوں ٹیمیں – پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ – ایک، ایک میچ جیت کر برابر، برابر کھڑی ہوتیں اور اگلے مرحلے میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ 'نیٹ رن ریٹ' کی بنیاد پر کیا جاتا۔
لیکن ویسٹ انڈیز کی آج کی شکست کے بعد پاکستان کے دوسرے رائونڈ تک پہنچنے کی موہوم امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔