کراچی —
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی فلم ’چنائی ایکسپریس‘ کی ریلیز کا انتظار تو سبھی کر رہے تھے۔ لیکن، کسی کو بھی یہ آئیڈیا نہیں تھا کہ باکس آفس کے ’اسٹیشن‘ پر اس کی اینٹری کچھ اس انداز میں ہوگی کہ کیش رجسٹر کی گھنٹیاں رکنے کا نام نہیں لیں گی اور فلم ہندی سینما کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے صرف تین دن میں 100 کروڑ روپے کما کر نیا ریکارڈ بنا ڈالے گی۔
بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق ’چنائی ایکسپریس‘ نے سلمان خان کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس نے چھ دن میں 100 کروڑ کمائے تھے جب کہ رنبیر کپور کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ بھی اس دوڑ میں پیچھے رہ گئی۔ اوورسیز مارکیٹ میں ویک اینڈپر فلم نے 45کروڑ کا بزنس کیا۔
اسی کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی روہت شیٹھی کی’چنائی ایکسپریس‘ کا دن میں100 کروڑ کمانا اس بات کا اشارہ ہے کہ فلم آنے والے ہفتوں میں مزید کئی نئے ریکارڈ بنائے گی۔
ٹریڈ تجزیہ کار ترون آدرش نے ٹوئٹر پر ’چنائی ایکسپریس‘ کی غیرمعمولی کامیابی کی خبر ’بریک‘ کرتے ہوئے، بتایا کہ اوپننگ ویک اینڈ پر 100 کروڑ کمانا بہت بڑا کمال ہے جس کا کریڈٹ فلم سے جڑے ہر شخص کو جاتا ہے۔
کنگ خان کی یہ دوسری فلم ہے جس میں وہ دپیکا پڈکون سے رومنس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اب سے کچھ سال پہلے وہ فرح خان کی بلاک بسٹر’اوم شانتی اوم‘ میں دپیکا کے ساتھ ہٹ جوڑی بنا چکے ہیں۔ کنگ خان پچھلے کچھ عرصے سے کوئی ہٹ فلم نہیں دے پائے تھے لیکن روہت شیٹھی ان کے لئے لکی ثابت ہوئے اور ’چنائی ایکسپریس‘ نے ایسی اسپیڈ پکڑی کہ سب سے آگے نکل گئی۔
انڈیا تھیریٹیکل ڈسٹری بیوشن، اسٹوڈیوز اور ڈزنی یو ٹی وی کے ڈائریکٹر گورو ورمانے ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چنائی ایکسپریس‘ نے ہر طبقے سے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی۔ کیا بچے، کیا بڑے سب نے ہی فلم کو پسند کیا۔
گو کہ فلم 4000 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود ہاوٴس فل جارہے ہیں اور لوگ ’چنائی ایکسپریس‘ کا ٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کررہے ہیں۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ’چنائی ایکسپریس‘ باکس آفس پر کس حد تک ’انسٹنٹ ہٹ‘ ثابت ہوئی ہے۔