رسائی کے لنکس

چرنوبل ڈونر کانفرنس کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ ہوسکا


چرنوبل ڈونر کانفرنس کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ ہوسکا
چرنوبل ڈونر کانفرنس کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ ہوسکا

کیف میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں یوکرین کے چرنوبل جوہری ری ایکٹر کے تحفظ اور صفائی کے لیے، جہاں سویت دور حکومت میں جوہری پلانٹ کے حادثے سے شدید نقصان ہواتھا، ایک ارب دس کروڑ ڈالر عطیات جمع کرنے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔

چرنوبل کے سانحے کی 25 ویں برسی کے موقع پر تابکاری سے متاثرہ علاقے کی مدد کے لیے ہفتے بھر جاری رہنے والی کانفرنس میں منگل کے روز ساڑھے 78 کروڑ ڈالر کے وعدے کیے گئے۔

بیلارس کی سرحد کے قریب واقع یوکرین کے چرنوبل کے جوہری بجلی گھر میں 1986ء میں دھماکہ ہوا تھا جس سے خارج ہونے والے تابکاربادل یورپ کے ایک وسیع علاقے پر پھیل گئے تھے۔

چرنوبل کے ری ایکٹر پر شلٹر کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے رقوم درکار ہیں۔ ری ایکٹر میں دھماکے کے بعد تابکاری کا اخراج روکنے کے لیے ایک حفاظتی دیوار تعمیر کی تھی۔لیکن اب وہ دیوار اپنی طبعی عمر پوری کرچکی ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے۔ نیا مجوزہ شلٹر ری ایکٹر کے نقصان زدہ حصے کو ڈھانپے گا اور توقع ہے کہ اس صدی کے اختتام تک کارآمد رہے گا۔

نئی ڈھال کی تعمیر کے بعد متاثرہ ری ایکٹر کو اکھاڑنا بھی ممکن ہوجائے گا۔

جمع کیے جانے والے عطیات کا کچھ حصہ چرنوبل ری ایکٹر کے جوہری فضلے کو محفوظ طورپر ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG