رسائی کے لنکس

چلی: کان کنوں کو نکالنے کے لیے سرنگ کی کھدائی آخری مراحل میں


چلی: کان کنوں کو نکالنے کے لیے سرنگ کی کھدائی آخری مراحل میں
چلی: کان کنوں کو نکالنے کے لیے سرنگ کی کھدائی آخری مراحل میں

چلی میں حکام نے کہا ہے کہ تانبے کی کان میں پھنسے 33 کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے کھودی جانے والی سرنگ پر کام ہفتہ کے روز تک مکمل ہو سکتا ہے۔

چلی کے کان کنی سے متعلق وزیر لارنس گولبورن نے جمعرات کے روز بتایا کہ سرنگ کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد کان کنوں کو نکالنے کے عمل میں دس روز لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے آغاز سے پہلے ماہرین سرنگ کے گرد مٹی اور پتھروں کا جائزہ لیں گے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا سرنگ کو دھاتی ڈھانچے کی مدد سے مضبوط بنانے کی ضرورت تو نہیں۔

یہ تینتیس کان کن اگست کے اوائل میں چھ سو میٹر سے زائد گہرائی میں پھنس گئے تھے جہاں وہ ایک محفوظ کمرے میں موجود ہیں اور حکام ایک چھوٹی سرنگ کے ذریعے ان کو خوراک، پانی ، خطوط اور دیگر اشیاء پہنچا رہے ہیں۔

سولہ طبی اور امدادی ماہرین سطح زمین پر ان کان کنوں کے منتظر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض ماہرین بھی سرنگ کے ذریعے کان میں اتریں گے تاکہ کان کنوں کی سطح زمین پر واپسی میں مدد کی جا سکے۔

XS
SM
MD
LG