چلی میں ایک کان میں پھنسے33 افراد کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ لوگ بغیر قمیض کے بیٹھے ہیں اور ان کی داڑھیاں بڑھی ہوئی ہیں۔
یہ لوگ پانچ اگست کو کان میں تقریباً چھ سو میٹر زیر زمین کام کررہے تھے جب ایک ستون کے گرنے کے باعث کان سے باہر جانے کا راستہ بند ہوگیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کاکنوں کو باہر نکالنے میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
ان افراد میں سے ایک کے رشتے داردوں نے کان کے مالکان پر مبینہ غفلت برتنے پرجمعرات کو ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اس کان میں ماضی میں بھی حادثات ہوتے رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں اسے کئی بار بند بھی کیا جاچکا ہے ۔
چلی کی ایک عدالت نے کان کی آمدنی سے18لاکھ ڈالر منجمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ یہ حکم کمپنی کی طرف سے دیوالیہ ہونے کے اشاروں کی وجہ سے حفظ ماتقدم کے طور پر دیا گیا۔