رسائی کے لنکس

چین: حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت پر خاتون کو 9 ماہ قید


چین: حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت پر خاتون کو 9 ماہ قید
چین: حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت پر خاتون کو 9 ماہ قید

چین کی ایک عدالت نے حکومت مخالفین کے ایک مظاہرے میں شرکت کرنے کی پاداش میں ملک کی ایک پرانی اور معروف خاتون سماجی کارکن کو نو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

دارالحکومت بیجنگ کی ایک ضلعی عدالت نے 55 سالہ وانگ لی ہانگ کو یہ سزا 2010ء میں جنوبی شہر فیوژو کی ایک عدالت کے باہر اس وقت ابتری پیدا کرنے کے الزام میں سنائی ہے جب وہاں انٹرنیٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے تین سماجی کارکنان کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا تھا۔

وانگ کو رواں برس مارچ میں حکومت کی جانب سے ان سماجی کارکنا ن کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا جو انٹرنیٹ کے ذریعے چین میں بھی عرب دنیا جیسے احتجاجی مظاہرے کرنے کے حق میں مہم چلا رہے تھے۔

مذکورہ الزام کے تحت وانگ کو پانچ برس تک قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی۔ تاہم خاتون کے وکلاء نے کہا ہے کہ وہ انہیں سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ چینی حکام نے حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار پر ہونے والی تنقید کو روکنے کے لیے ملک میں انٹرنیٹ پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG