رسائی کے لنکس

بیجنگ میں امریکی کمپنی کا دفتر بند، پانچ ملازم زیر حراست


بیجنگ میں بند کیے جانے والے امریکی کمپنی منٹز کے دفتر کا ایک منظر۔ 24 مارچ 2023
بیجنگ میں بند کیے جانے والے امریکی کمپنی منٹز کے دفتر کا ایک منظر۔ 24 مارچ 2023

چینی حکام نے بیجنگ میں قائم امریکی امریکی کمپنی منٹز گروپ کے دفتر کو بند کر کے اس کے پانچ ملازموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

حراست میں لیے جانے والے تمام ملازم چینی باشندے ہیں۔

رائٹرز کو بھیجے گئے ایک بیان میں، منٹز نے کہا کہ اسے ’’کمپنی کے خلاف مقدمے کے حوالے سے کوئی باضابطہ قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے اور اس نے حکام سے اپنے ملازمین کو رہا کرنے کی درخواست کی ہے‘‘۔

منٹز گروپ ایک بین الاقوامی کمپنی ہے اور اس کے واشنگٹن سمیت 18 مقامات پر دفاتر ہیں۔ یہ کمپنی شخصی جانچ پڑتال کرنے اور تحقیقات کا کام کرتی ہے۔

بیجنگ میں اس کمپنی کے دفتر کی بندش ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پچھلے مہینے امریکہ نے اپنے ملک کی سرحد کے اندر انتہائی بلندی پر پرواز کرنے والے چین کے ایک جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔ چین کا اصرار ہے کہ وہ ایک موسمی غبارہ تھا جس کا کام موسم کی صورت حال پر نظر رکھنا تھا۔

وی او اے نیوز

XS
SM
MD
LG