رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں حادثہ 21 کان کن ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چین میں کوئلے کی ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 21 کان کُن ہلاک ہو گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے شمال مغرب صوبے شانسی کے علاقے شنمو کی ایک کان کی چھت کے منہدم ہونے کے سبب پیش آیا۔

حادثہ ہفتہ کی شام پیش آیا جس میں 66 کان کنوں کو جائے حادثہ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کوئلے کی کانوں میں پیشں آنے والا یہ رواں سال کا مہلک ترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ملکی توانائی کا بڑا حصہ اسی سے حاصل ہوتا ہے۔

چین نے حالیہ برسوں میں کانوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدام کیے ہیں لیکن اس کی کانیں ابھی تک دنیا کی خطرناک ترین کانیں سمجھی جاتی ہیں۔

چین میں کوئلے کی کانوں کے حادثے معمول کی بات ہیں جہاں ناقص حفاظتی اقدامات اور اس شعبے میں مبینہ بدعنوانی کے سبب غیر قانونی کان کنی اس کے بنیادی اسباب بتائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG