چین نے کہا ہے کہ 2010ء میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 18.7 فیصد اضافے کے بعد سال کے اختتام پر 28.5 کھرب ڈالر تک پہنچ گئے، جو اب تک کسی بھی ملک کی طرف سے حاصل کیے گئے زرمبادلہ کے سب سے بڑے ذخائر ہیں۔
چین کے مرکزی بینک نے منگل کے روز کہا ہے کہ گذشتہ سال کے صرف آخری تین ماہ کے دوران ملک میں فارن کرنسی ہولڈنگز میں تقریباً دو کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ اس سے قبل تین ماہ میں 1.95 کھرب کا اضافہ ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعدادوشمار اقتصادی نظام میں اثاثوں کی ملکیت میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جس کی وجہ سے افرا ط زر پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں چینی حکام نے مختلف اشیا کی قمیتوں میں تیز اضافے کو محدود کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1