چین کے مشرقی شہر میں شدید بارشوں کے باعث اتوار کو ایک فیکٹری کی دیوار گرنے سے کم ازکم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق یہ واقعہ ساحلی شہر شنگڈاؤ میں پیش آیا۔ دیوار گرنے سے کم ازکم تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے وقت لگ بھگ چالیس افراد فیکٹری میں موجود تھے۔
چین دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی قوت ہے لیکن یہاں جائے کار پر حفاظتی اقدامات نا ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات میں بھاری جانی نقصان ہو جاتا ہے۔
گزشتہ سال جون میں شمال مشرقی شہر میں ایک مرغیوں کے ذبح خانے میں آتشزدگی سے کم ازکم 120 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
2013ء ہی کے ماہ نومبر میں شنگڈاؤ میں تیل کی ایک پائپ لائن میں دھماکے سے 62 افراد موت کا شکار ہوئے۔