رسائی کے لنکس

چین میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکہ: 13 ہلاک


سرکاری شِنہوا خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کارخانے کی کھڑکیوں کا ملبہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں ہرسمت جا گرا۔

چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع آتش بازی کا سامان بنانے والے ایک کارخانے میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 148زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری شِنہوا خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کارخانے کی کھڑکیوں کا ملبہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں ہرسمت جا گرا۔ ہیلونگ جیاگ صوبے میں واقع اس کارخانے کے قریبی گھروں کے2000سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ وماھے ضلعےکے یِچون شہر میں ہوا۔ آگ بجھانے کے کام میں مدد دینے کے لیے 1700افراد اور 62آگ بجھانے والی گاڑیوں کوجائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

شِنہوا نے بتایا ہے کہ عمومی طور پر فیکٹری میں 40سے50لوگ کام کرتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ پیر کو پونے دس بجے صبح عمارت میں کتنے کارکن موجود تھے۔ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی آواز پانچ کلومیٹر دور تک سنائی دی۔

دھماکے کی وجوہات جاننے کےلیے تفتیش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG