رسائی کے لنکس

چین: بوژلائی کے خلاف مقدمے کا آغاز


بوژلائی کمرہ عدالت میں کھڑے ہیں
بوژلائی کمرہ عدالت میں کھڑے ہیں

انٹرنیٹ پر حکومت کی سرپرستی میں شائع ہونے والے مواد میں عدالتی کارروائی کی تفصیلات بیان کی گئیں، جن کے مطابق کیمونسٹ پارٹی کے برطرف عہدیدار بوژلائی نے رشوت سناتی سے متعلق بعض الزامات کی تردید کی۔

چین میں کیمونسٹ پارٹی عہدیدار بوژلائی کے خلاف مقدمے کا آغاز جمعرات کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہوا اور اُنھوں نے خود پر لگائے گئے بعض الزامات کو مسترد کر دیا۔

انٹرنیٹ پر حکومت کی سرپرستی میں شائع ہونے والے مواد میں عدالتی کارروائی کی تفصیلات بیان کی گئیں، جن کے مطابق بو نے رشوت سناتی سے متعلق بعض الزامات کی تردید کی۔

اِن الزامات کا تعلق اُس دور سے ہے جب بوژلائی دالیان شہر کے میئر یا منتظم اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت کے مقامی سربراہ بھی تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کا کہنا ہے کہ بد عنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا کرنے والے بوژ لائی نے عدالت کو بتایا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ مقدمہ ’’مناسب اور شفاف انداز میں ملک کے قانونی تقاضوں کے مطابق‘‘ آگے بڑھے گا۔

سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر میں 64 سالہ بو کو کٹہرے میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے اطراف میں دو پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔ بو سترہ ماہ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن ’سی سی ٹی وی‘ نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی صوبہ شانڈونگ کے دارالخلافہ جینان میں ہونے والی عدالتی کارروائی دو روز جاری رہے گی اور اس پر فیصلہ ستمبر کے اوائل میں متوقع ہے۔
XS
SM
MD
LG