رسائی کے لنکس

چین: مٹی کا تودہ گرنے سے 40 افراد لاپتہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

خبر رساں ادارے ’زنہوا‘ کے مطابق بدھ کو شانشی صوبے میں تین گھر اور پانچ ہوسٹل تیس لاکھ مربع میٹر مٹی کے نیچے دب گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شمال مغرب میں مٹی کا ایک بہت بڑا تودہ ایک کان پر کام کرنے والوں کے رہائشی علاقے میں آ گرا، جس سے 40 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’زنہوا‘ کے مطابق بدھ کو شانشی صوبے میں تین گھر اور پانچ ہوسٹل تیس لاکھ مربع میٹر مٹی کے نیچے دب گئے۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ کم از کم چار افراد کو بچا لیا گیا اور پولیس، آگ بجھانے کا عملہ، کانوں کے امدادی کارکن اور طبی عملہ اس علاقے میں بھیجا گیا ہے۔

زنہوا کا کہنا ہے کہ مٹی کا ریلا وزو مائننگ کمپنی کی تنصیبات پر گرا۔ یہ کمپنی زمین سے ونیڈیم نکالتی ہے جو فولاد کے مرکب بنانے میں استعمال ہوتا۔

اس سے قبل منگل کی شام ایک اور واقعے میں شمالی چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

زنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حادثہ بظاہر گیس کے دھماکے سے ہوا، جس میں 56 افراد کو بچا لیا گیا اور مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

چین میں کوئلے کی کانوں میں حفاظتی معیار میں بہتری آ رہی ہے، مگر اب بھی وہاں کی صورتحال دنیا بھر میں سب سے زیادہ خراب ہے۔

گزشتہ سال کانوں میں ہونے والے حادثون میں اموات کی تعداد میں کمی ہوئی ہے جس سے صرف ایک ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔ ایک دہائی پہلے تک سالانہ 6,000 افراد کانوں میں حادثوں کے نتیجے میں ہلاک ہوتے تھے۔

XS
SM
MD
LG