رسائی کے لنکس

چین: تفریحی ٹیلی ویژن پروگرام بند کرنے کا حکم


چین: تفریحی ٹیلی ویژن پروگرام بند کرنے کا حکم
چین: تفریحی ٹیلی ویژن پروگرام بند کرنے کا حکم

چین نے سٹیلائٹ پر ٹیلی ویژن نشریات پیش کرنے والوں کو حکم دیا ہے کہ وہ تفریح سے بھرپور پروگراموں کو ایسے پروگراموں میں تبدیل کریں جن سے روایتی اقدار کے فروغ میں مدد مل سکے۔

سرکاری میڈیا سنہوا نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز کہا کہ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف ریڈیو فلم اینڈ ٹیلی ویژن کی تازہ ہدایات کے بعد سیٹلائٹ ٹیلی ویژن ا سٹیشنوں نے اپنے پرائم ٹائم کے دو تہائی سے زیادہ تفریحی پروگرام ختم کردیے ہیں اور ہفتے میں 126 پروگراموں کی بجائے اب 38 شو پیش کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس اے آرایف ٹی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے سیٹلائٹ ٹیلی ویژن ہر شام کم ازکم دو گھنٹے خبروں کے لیے وقف کریں۔

ایس اے آرایف ٹی کی فہرست میں جن پروگراموں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ڈیٹنگ سے متعلق پروگرام، ذہانت کے مقابلے، ٹاک شوز اور جذبات سے بھرپور کہانیوں کے سلسلے شامل ہیں جنہیں حکم نامے میں تفریحی سے بھرپور اور غیر مفید قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی جگہ ایسے پروگرام شروع کیے جائیں جن سے معاشرے کی اقدار اور سوشلسٹ نظریات کو فروغ ملے۔

XS
SM
MD
LG