امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے چڑیا گھر میں چین سے لائے گئے دو پانڈے مزید پانچ سال یہاں رہیں گے۔
جانوروں کے تحفظ سے متعلق ایک چینی افسر شانگ چُن لی نے مائے ژیانگ اور ٹیان ٹیان نامی پانڈوں کے بارے میں یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب چین کے صدر ہو جن تاؤ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
شانگ نے ایک روز قبل کہا کہ چینی پانڈوں کی امریکہ میں موجودگی دونوں ملکوں کو دوستانہ تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ایک عمدہ موقع فراہم کرے گی۔
مائے ژیانگ اور ٹیان ٹیان کو 10 سال قبل ایک کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔
اس نسل کے پانڈے ناپید ہو رہے ہیں اور اس وقت قدرتی ماحول میں ان کی تعداد محض لگ بھگ اڑھائی ہزار رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1