چین میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جیلین صوبے میں مرغیوں کے ایک ذبح خانے میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی۔
آگ بجھانے والے عملے کے افراد نے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کو بتایا کہ دیہیو شہر کے ایک علاقے میں یہ آگ صبح چھ بجے لگی جس سے درجنوں افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں میں سے 54 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق مرغیوں کے پلانٹ میں جب آگ بھڑکی تو اس وقت وہاں لگ بھگ 300 افراد کام میں مصروف تھے۔ اگرچہ آتشزدگی کے وقت گیٹ بند تھے لیکن 100 افراد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
ذبحہ خانے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔