رسائی کے لنکس

چین: بارشوں سے 200 افراد ہلاک اور لاپتا


حکام نے بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع دی اور کہا کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ سات ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

چین کے جنوبی اور مغربی حصے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔

جب کہ حکام نے بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع دی اور کہا کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ سات ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کے مطابق ہیوبئی اور انیوئی کے صوبوں میں لگ بھگ ایک کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جب کہ 14 لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

اس صورت حال میں ہیوبئی صوبے کے بیشتر حصوں میں اطلاعات کے مطابق مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کے مطابق علاقے میں مزید سیلاب کو روکنے کے لیے حکام نے پانی کے ذخائر کو گہرا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے اور چین کے وسطی صوبے ہیننان میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ’لینڈ سلائیڈنگ‘ کے علاوہ سیلاب بھی آ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG