رسائی کے لنکس

چین: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق وسطی اور جنوب مشرقی چین کے چھ صوبوں کے پہاڑی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے اور یہاں 13 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

چین کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی ہے۔

مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت موت کا شکار ہوئے جب ان کی اسکول بس ایک جوہڑ میں گرنے سے حادثے کا شکار ہو گئی۔

حکام کے مطابق وسطی اور جنوب مشرقی چین کے چھ صوبوں کے پہاڑی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے اور یہاں 13 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً تین لاکھ افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ سیلاب سے عمارتوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں 16 افراد وہ بھی شامل ہیں جو گوانگ شہر میں ایک مٹی کے تودے کی زد میں آنے والی عمارت کے منہدم ہونے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

گوانگسی علاقے کی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک اسکول بس بھی حادثے کا شکار ہو گئی جس پر 26 بچے سوار تھے ان میں سے 21 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ایک قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

چین میں ہر سال موسمیاتی بارشیں سیلاب کا سبب بنتی ہیں جب کہ حالیہ تاریخ میں 1998ء میں آنے والا سیلاب شدید ترین تھا جس میں 4,150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG