رسائی کے لنکس

چین اس ماہ انسان بردار خلائی جہاز روانہ کرے گا


چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ ملک کا خلائی ادارہ، جون کے وسط میں کسی وقت اپنا ایک انسان بردار خلائی جہاز شین زو نائین روانہ کررہاہے جو تیان گون سائنسی لیبارٹری سے جڑ جائے گا۔

ادارے کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز خبررساں ادارے سنہوا کو بتایا کہ خلائی جہاز لے جانے والے راکٹ کو چین کے شمال مشرقی صحرا میں واقع لانچنگ پیڈ پر پہنچا دیا گیاہے ۔

سرکاری میڈیا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اس خلائی مشن میں تین خلاباز بھی بھیجے جائیں گے۔

سنہوا کا کہناہے کہ اپنے اس مشن کے دوران خلاباز، خلائی سٹیشن میں منتقل ہوجائیں گے جہاں وہ زمین پر واپسی سے قبل سائنسی تجربات کریں گے۔

بیجنگ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ اس خلائی مشن کا دورانیہ کتنا ہوگا۔

چین نے اس سے قبل اپنا انسان بردار خلائی جہاز ستمبر2009ء کو بھیجا تھا۔

XS
SM
MD
LG