رسائی کے لنکس

امریکی عدالت کا چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ


امریکی عدالت کا چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ
امریکی عدالت کا چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ

ایک امریکی وفاقی عدالت نے ٹیلی مواصلات کی ایک امریکی کمپنی کو یورپ میں قائم ایک ٹیکنالوجی کمپنی کو تجارتی رازوں کی منتقلی سے روک دیا ہے۔

جج نے منگل کے روز اپنے فیصلے میں موٹورولا سولوشنز انکارپورٹیڈ پر پابندی لگاتے ہوئے آلات تیار کرنے کی ایک چینی کمپنی ہواوی ٹیکنالوجیز کے حق میں فیصلہ دیا۔

موٹورولا نے،جو چینی کمپنی ہواوی سے آلات خریدتا ہے، اپنے ٹیلی مواصلات کے آلات یورپ کی ایک بڑی نیٹ ورک کمپنی نوکیا سائمن کو بیچنے کے لیےایک ارب 20کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیاتھا۔

جج نے چینی کمپنی کی اس دلیل سے اتفاق کیا کہ اگر موٹورولا نے فروخت کے معاہدے کے ایک حصے کے طورپر تجارتی راز نوکیا سائمن کو منتقل کیے تو اس سے ہواوی کمپنی کو نقصان پہنچے گا۔

ہواوی ٹیلی مواصلات کے آلات تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس نے پچھلے سال 28 ارب ڈالر کا کاروبار کیاتھا۔ لیکن وہ امریکی مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG