رسائی کے لنکس

امریکہ کمپیوٹر کے معاہدے میں شفافیت کا مظاہرہ کرے: چین


امریکہ کمپیوٹر کے معاہدے میں شفافیت کا مظاہرہ کرے: چین
امریکہ کمپیوٹر کے معاہدے میں شفافیت کا مظاہرہ کرے: چین

چین نے امریکی حکومت سے کہاہے کہ وہ چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے امریکہ میں ایک کمپنی سے معاہدے کے معاملے پر اپنےارادے کی پختگی کا اظہار کرے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امریکی کمیٹی نے چینی کمپنی ہواوی سے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ پچھلے سال مئی میں 20 لاکھ ڈالر کے تین لیف سسٹم خریدنے کا ارادہ ترک کردے۔ لیکن چینی کمپنی نے کمیٹی کی سفارشات قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ کمیٹی اب صدر اوباما سے معاہدے کی منسوخی کی درخواست کرے گی۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان یاؤ جیان نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ بیجنگ کو توقع ہے کہ اس معاملے پر شفاف انداز میں نظر ثانی کی جائے گی۔

امریکی کمیٹی سی آئی ایف یوایس کے پاس یہ جانچنے کے لیے کہ آیا کہیں اس سے امریکی سلامتی تو متاثر نہیں ہوتی،غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے امریکی کمپنیوں کی خرید کے معاملے کا جائزہ لینے کا اختیار موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG