رسائی کے لنکس

چین:کمیونسٹ پارٹی کے سابق عہدیدار پر فرد جرم عائد


بو شیلائی
بو شیلائی

اس فرد جرم میں مسٹر بو پر اعلیٰ سرکاری افسر ہوتے ہوئے ’’دوسروں سے فوائد‘‘ اور ’’بہت بڑی رقم‘‘ اور جائیدایں حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے سابق عہدیدار بو شیلائی پر رشوت، بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق ان پر یہ فرد جرم جمعرات کو مشرقی ساحلی صوبے شانڈونگ کے مرکزی شہر جینان میں عائد کی گئی۔

ژینہوا میں جاری ہونے والی اس فرد جرم میں مسٹر بو پر اعلیٰ سرکاری افسر ہوتے ہوئے ’’دوسروں سے فوائد‘‘ اور ’’بہت بڑی رقم‘‘ اور جائیدایں حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔

چین کی تاریخ کی حالیہ دہائیوں کے اس سب سے بڑے اسکینڈل پر مقدمہ شروع کرنے کا کوئی حتمی وقت تو سامنے نہیں آیا۔ لیکن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اسی ہفتے یا آئندہ مہینے شروع ہوسکتا ہے۔

اس بیان میں مسٹر بو کی بیوی گو کائیلائی کا کوئی خاص ذکر نہیں کیا گیا جنہیں ایک برطانوی کاروباری شخص نیل ہیووڈ کو ایک مالیاتی جھگڑے پر قتل کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

64 سالہ بو شیلائی جنوب مغربی شہر چونگچنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے سے قبل انھیں اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے بھی نامزد کیے جانے کی توقع تھی۔
XS
SM
MD
LG