چین کے مغربی علاقے سنکیانگ میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایک تھانے پر ‘شدت پسندوں’ کے حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سنکیانگ کی مقامی حکومت کی سرکاری ویب سائیٹ پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو کاشغر کے مضافات میں یارقند کاؤنٹی کے علاقے میں پیش آیا۔
بیان کے مطابق چاقوؤں اور خنجروں سے لیس متعدد حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت پر پہلے بارودی مواد پھینکا اور پھر وہاں کھڑی پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
جس پر جوابی کارروائی میں آٹھ حملے آور مارے گئے جب کہ حکام کے مطابق اُن کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
رواں ماہ سنکیانگ ہی کے علاقے میں مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں دو اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔