رسائی کے لنکس

نکاسی آب کی برطانوی کمپنی میں چینی سرمایہ کاری


نکاسی آب کی برطانوی کمپنی میں چینی سرمایہ کاری
نکاسی آب کی برطانوی کمپنی میں چینی سرمایہ کاری

سودے کے نتیجے میں چینی کمپنی کو برطانیہ کی 'ٹیمز واٹر یوٹیلٹی' کے 7ء8 فی صد حصص حاصل ہوگئے ہیں۔ مذکورہ کمپنی لندن اور اس کے گردو نواح میں لگ بھگ ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو پینے کا پانی اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرتی ہے

چین دنیا بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا ایک بڑا سرمایہ کارہے اور اب اس نے برطانیہ میں فراہمی و نکاسی آب کی سب سے بڑی کمپنی کے حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

'چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن (سی آئی سی)' نے جمعہ کو ایک بیان میں سودے کا اعلان کیا ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

سودے کے نتیجے میں چینی کمپنی کو برطانیہ کی 'ٹیمز واٹر یوٹیلٹی' کے 7ء8 فی صد حصص حاصل ہوگئے ہیں۔ مذکورہ کمپنی لندن اور اس کے گردو نواح میں لگ بھگ ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو پینے کا پانی اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

'نیویارک ٹائمز' کے مطابق اس سے قبل 'ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی' سمیت کئی دیگر خودمختار مالیاتی فنڈز بھی اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔

قبل ازیں 'سی آئی سی' کے چیئرمین لو جیوی نے گزشتہ برس کہا تھا کہ ان کا ادارہ برطانیہ اور امریکہ میں تعمیرات کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کا خواہاں ہے کیوں کہ اس سے، ان کے بقول، معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ 'سی آئی سی' 410 ارب ڈالرز کے اثاثوں کی مالک ہے۔

مذکورہ سودے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب رواں ہفتے ہی برطانوی وزیرِ خزانہ جارج اوسبرن بیجنگ کے دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

XS
SM
MD
LG