رسائی کے لنکس

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ پاکستان کے لیے اہم ہے: ملیحہ لودھی


پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی معاہدے پر دنیا بھر سے 170 سے زائد ممالک نے جمعہ کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں دستخط کر دیے۔

گزشتہ سال دسمبر میں پیرس میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی "کانفرنس آف دی پارٹیز" کے اکیسویں سالانہ اجلاس میں جسے، COP21بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر سے 195ممالک نے ماحولیاتی تغیر سے متعلق پہلے عالمی معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے تمام ممالک قانونی طور پر پابند ہوں گے۔

پہلی مرتبہ اس معاہدے کے تحت ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کیا گیا جس میں خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کی غرض سے عالمی حدت میں اضافے کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدے میں یہ طے پایا کہ طویل المدت بنیادوں پر عالمی حدت میں اضافے کو دو سنٹی گریڈ سے کم پر محدود رکھنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ ان ممالک نے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں کمی لانے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان میں کافی نمایاں ہیں اور اس کی ایک مثال مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا ہے۔ ان کے بقول یہ معاہدہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ پاکستان کے لیے اہم ہے: ملیحہ لودھی
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:51 0:00

XS
SM
MD
LG