رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن برازیل سے ایران پر دباؤ ڈالنے کو کہیں گی


امریکی وزیرِ خارجہ برازیل کے دورے پر ہیں جہاں وہ آج بدھ کے روز برازیل کے صدر لوئیس دا سلوا کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام پر امریکہ کی تشویش کے بارے میں گفتگو کریں گی۔

توقع ہے کہ ہلری کلنٹن برازیل سے کہیں گی کہ وہ ایران پر اثر انداز ہو کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرے۔

برازیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا حالیہ رکن ہے اور اس کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے گذشتہ نومبر میں برازیل کا دورہ کیا تھا جب کہ برازیل کے صدر دا سلوا مئی میں ایران جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG