امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن جمعرات کے روز مشرقی ایشیا کے دورے پر روانہ ہورہی ہیں، جِس کے دوران وہ جاپان، چین اور جنوبی کوریا جائیں گی۔
ٹوکیو میں اپنے پہلے دورے میں کلنٹن جمعے کو متوقع طور پر جاپان کے وزیرِٕ اعظم یوکیو ھَتو آما ، اور وزیرِ خارجہ کَٹسویا اُکادا ، سے ملاقات کریں گی۔ توقع ہے کہ، اوکیناوا، کے جنوبی جزیرے میں واقع امریکی ایئر بیس کو متبادل مقام پرمنقتل کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
محکمہٴ خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ خیال ہے کہ عہدے دار ، ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے منصوبے اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین تناؤ کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔
بعد میں، جمعے کے ہی دِن ہلری کلنٹن چین جائیں گی جہاں وہ شنگھائی میلے میں امریکی پویلین کا دررہ کریں گی۔ صنعتی نمائش میں لگایا گیا پویلین تحفظ پسندانہ شہری ترقی پر مرکوز ہوگا۔
اگلے ہفتے کے شروع میں بیجنگ میں کلنٹن کے دورے کے دروان امریکی مالیات کے وزیر ٹِم گائٹنر بھی وہاں پہنچیں گے، اور چینی عہدے داروں کے ساتھ مالی معاملات پر بات چیت ہوگی، جِس میں چین کے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ تبادلے کی شرح کا معاملہ شامل ہوگا۔
ہلری کلنٹن چین بھی جائیں گی جہاں وہ شنگھائی میلے میں امریکی پویلین کا دررہ کریں گی۔ صنعتی نمائش میں لگایا گیا پویلین تحفظ پسندانہ شہری ترقی پرمرکوز ہوگا
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1