کانگو کا ایک مسافر طیارہ خراب موسم میں کانگو کے جمہوری ری پبلک میں اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
کانگو کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جمعے کے دِن کِسانگانی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے وقت طیارے میں 100سے زائد مسافر سوار تھے۔
کانگو کے وزیرِ اطلاعات لیمبرٹ مینڈے کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہےتقریباً 40مسافر بچ گئے ہیں۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ بوئنگ 747کا تعلق ’ہیوا بورا ایرلائن‘ سے تھا۔
ہیوبورا کے انتظامی سربراہ اسٹیورس پپانو نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ اُنھیں بتایا گیا ہے کہ 50ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں تاہم اموات کی حتمی تعداد کا صحیح علم نہیں ہے۔