رسائی کے لنکس

کرونا وائرس:ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ


ٹوکیو میں ایک خاتون کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک لگائے اولمپکس میوزیم کے سامنے سے گزر رہی ہے۔ 13 مارچ 2020
ٹوکیو میں ایک خاتون کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک لگائے اولمپکس میوزیم کے سامنے سے گزر رہی ہے۔ 13 مارچ 2020

ہفتے کے روز امریکی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے امریکی اولمپک سربراہوں سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اولمپک مقابلوں کو ملتوی کیا جائے۔ تاکہ لوگوں کو اس بڑھتے ہوئے عالمی خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس مطالبے کی سوئمنگ فیڈریشن نے بھی حمایت کی ہے۔

فیڈریشن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ایتھلیٹ سخت دباؤ اور پریشانی سے دوچار ہیں۔ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو مد نظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔ ان حالات میں ہمارے ایتھلیٹ اولمپک مقابلوں کے لیے بہتر تیاری نہیں کر سکتے۔

فیڈریشن کے اعلیٰ اہل کار سیگل کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور پیچیدہ صورت حال میں کوئی حتمی فیصلہ آسان نہیں ہے۔ لیکن التوا کی وکالت کرنے سے ہمارے ایتھلیٹس کو قدرے اطمنان و سکون ملے گا اور وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اولمپک کی تیاری کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کی ساری توجہ اپنی اور اہل خاندان کی صحت اور دیکھ بھال پر مرکوز ہے۔

XS
SM
MD
LG