بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی حکومت لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کر رہی ہے۔ امریکہ کے بعد بھارت اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ جہاں عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔