رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:14 18.1.2022

پاکستان کے چار شہروں میں کرونا کی شرح 10 فی صد سے زائد

پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فی صد سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت حیدر آباد، لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فی صد سے زائد ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

16:27 18.1.2022

بھارت: مثبت کیسز کی شرح 14 فی صد سے زائد

بھارت میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 38 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح چودہ اعشاریہ چار تین ریکارڈ کی گئی ہے۔

12:02 18.1.2022

پاکستان میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

10:51 18.1.2022

تھائی لینڈ: ویکسین لگوانے والے سیاحوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ دینے پر غور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھائی لینڈ کے حکام نے سیاحت کے شعبے میں تیزی لانے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کی چھوٹ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ نے گزشتہ برس نومبر میں غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی تاہم ملک میں آمد کے بعد ان پر قرنطینہ میں وقت گزارنا لازم تھا۔

تاہم اب تھائی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے سیاحوں کو قرنطینہ کی چھوٹ دی جا سکتی ہے۔

وزیرِ صحت انوتن چرنیورکل کے مطابق اگر محفوظ اور طبی طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو منظور کیا گیا تو یکم فروری سے سیاحوں کو قرنطینہ کی چھوٹ دی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں داخلے کی سخت پالیسی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ تقریباً 18 ماہ تک شدید مشکلات سے دو چار تھا۔

گزشتہ برس صرف دو لاکھ سیاحوں نے ہی تھائی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل 2019 میں چار کروڑ افراد نے تھائی لینڈ کی سیر کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG