رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:01 23.1.2022

پاکستان: ساڑھے سات ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں اتوار کو کرونا وائرس کے ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سات ہزار 586 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13 فی صد رہی جب کہ 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ ایک ہزار 83 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

12:01 21.1.2022

پاکستان: مثبت کیسز کی شرح 13 فی صد تک پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 23 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 961 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 343 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7678 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور یہ شرح 12 اعشاریہ نو تین فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

20:50 20.1.2022

بھارتی کشمیر: ایک ہفتے میں کرونا وائرس کے 28 ہزار سے زائد کیس، 34 ہلاکتیں

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وبا کی تیسری لہر نے علاقے کو تقریباً گھیرے میں لے لیا ہے اور اگر احتیاط نہیں برتی گئی تو صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوراں کرونا وائرس کے 28 ہزار چار سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

جمعرات کو مزید چھ ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 1300 دارالحکومت سرینگر سے سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کیسز اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو نئی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

20:47 20.1.2022

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG