رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:12 25.1.2022

کرونا سے متاثر ہونے پر پھیپھڑوں کی پیوند کاری کرانے والے امریکی کی کہانی

ایسے مریض جن کے پھیپھڑوں کو کرونا وائرس سے شدید نقصان پہنچا ہو، کا صحت یاب ہونا معجزہ سمجھا جاتا ہے البتہ اب امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کرونا سے متاثر ایسے لوگوں کے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی جا رہی ہے۔ ایک ایسے ہی مریض کے بارے میں جانتے ہیں 'لائف 360' میں صبا شاہ خان سے۔

14:28 25.1.2022

پاکستان میں کرونا سے مزید چھ ہزار افراد متاثر

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید چھ ہزار افرادکے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ساڑھے 49 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 12.81 فی صد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مزید چھ ہزار 357 افراد متاثر ہوئے ہیں یوں متاثر افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار ہو گئی ہے جب کہ 12 لاکھ 69 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق کرونا سے متاثرہ 12سو افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

13:14 23.1.2022

نیوزی لینڈ میں پابندیاں؛ جیسنڈا آرڈن نے شادی منسوخ کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک میں کرونا پابندیوں کی وجہ سے اپنی شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جیسنڈا آرڈن نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں کرونا کے اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں اتوار کی رات سے نئے قوانین کا نفاذ کیا جائے گا جس میں اجتماعات کو محدود کرنے اور ماسک کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

ملک میں نئی پابندیوں کا نفاذ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک شادی کی تقریب کے بعد کرونا کے اومیکرون ویریئنٹ کے نو کیسز رپورٹ ہوئے۔

13:08 23.1.2022

بھارت میں مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ سات آٹھ فی صد

بھارت میں کرونا وائرس کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ سات آٹھ فی صد رہی ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اتوار کو کرونا کے تین لاکھ 33 ہزار 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 525 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بھارت میں کرونا سے دو لاکھ 59 ہزار 168 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG