رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:53 7.2.2022

امریکہ میں نرسوں کے لیے گرین کارڈز اضافی تعداد میں دستیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا کی وبا سے نبرد آزما اسپتالوں کو نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے اور صحت عامہ کے دیگرکارکنان کے لیے بیرونِ ملک کی جانب دیکھا جا رہا ہے۔

امریکہ میں چند سال پہلے کے مقابلے میں اس سال نرسوں سمیت غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے دوگنی تعداد میں گرین کارڈز دستیاب ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران بند رہنے والے امریکی قونصل خانوں نے امریکی شہریوں کے رشتہ داروں کو ویزے جاری نہیں کیے اور قانون کے مطابق یہ غیر استعمال شدہ کوٹہ اہل کارکنوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اوماہا، نبراسکا میں امیگریشن اٹارنی ایمی ایل ایرالباکر اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو برسوں میں غیر ملکی نرسوں کی جو طلب دیکھی ہے وہ اپنے کریئر کی اٹھارہ سالہ دور میں نہیں دیکھی تھی اور اس سال لگتا ہے کی ان کو امریکہ لانے کی منظوری مل جائے گی تاکہ امریکی قونصل خانے ان کی تمام درخواستوں پر کارروائی کرسکیں۔

مزید پڑھیے

21:53 5.2.2022

کرونا وائرس دل کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

کرونا وبا سے نمٹتے ہوئے دو سال سے زائد ہوگئے ہیں۔ اس کے صحت پر ان اثرات کے بارے میں بھی مزید حقائق واضح ہورہے ہیں جن کا تعلق براہ راست وائرس سے نہیں ہے۔ حال ہی میں کیا جانے والا سروے وبا سے متاثرہ امریکی شہریوں کے دل پر اثرات کی تفصیلی تصویر پیش کرتا ہے۔ مزید جانتے ہیں صبا شاہ خان سے 'لائف 360' میں۔

کرونا وائرس دل کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:07 0:00

21:51 5.2.2022

بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کرونا وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ماہرین کے مطابق وبا کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

بھارت دنیا بھر میں وبا سے اموات کی تعداد کے حساب سے چوتھے نمبر پر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی تک بھارت میں چار لاکھ اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔

احمد آباد کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے بطور اسسٹنٹ پروفیسر منسلک چن مے تومبے کے مطابق تین مختلف ڈیٹا بیسز کی بنیاد پر مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے وسط تک وبا کے سبب 30 لاکھ اموات ہوئیں۔

تاہم گزشتہ ماہ اس تحقیق کو سرکاری سطح پر رد کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ملک میں اموات اور پیدائش رپورٹ کرنے کا نظام موجود ہے۔

بھارت کو اس وقت وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے جہاں کرونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز زیادہ رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔

16:14 5.2.2022

بیجنگ: سرمائی اولمپکس میں مزید 45 افراد میں کرونا کی تشخیص

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کے منتظمین کی طرف سے مزید 45 کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

منتظمین کے مطابق 25 ایتھلیٹس اور عملے کے ارکان میں جب کہ بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے والے 20 مسافروں میں وبا کی تشخیص کی گئی۔

منتظم کمیٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ تعداد ان کی توقعات کے مطابق ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 23 جنوری سے اب تک اولمپکس میں پہنچنے والے 353 افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد دیگر ممالک سے چین پہنچے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG