رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:14 9.2.2022

پاکستان میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ فی صد سے زائد

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید چار ہزار 253 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 8.2 فی صد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق زیرِ علاج افراد میں سے ایک ہزار 731 افراد انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج ہیں۔

14:06 9.2.2022

پاکستان میں چار ماہ بعد 50 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس سے چار ماہ بعد یومیہ اموات ایک بار پھر 50 تک پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 50 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 601 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وبا کی چوتھی لہر میں یومیہ اموات کی شرح 45 سے 55 کے درمیان تھی البتہ اب ایک بار پھر ملک بھر میں اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

11:10 8.2.2022

پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی

پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں لگ بھگ 2800 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 327 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ اعشاریہ تین چار فی صد کے نتائج مثبت آئے۔

ملک میں کرونا وائرس سے مزید 37 افراد انتقال بھی کرگئے ہیں۔

11:09 8.2.2022

چین کے شہر بیز میں لاک ڈاؤن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد حکام نے بیز شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بیز کی آبادی 36 لاکھ ہے اور یہ شہر ویتنام کی سرحد کے پاس ہے۔

بیز میں گزشتہ تین روز کے دوران کرونا وائرس کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے رہائشیوں کو صرف ضروری سامان کی خریداری کرنے یا کرونا ٹیسٹ کے لیے جانے کی اجازت ہے۔ مقامی حکام نے رہائشیوں کو اسٹور جانے کے بجائے ڈیلوری سروس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ لاک ڈاؤن ایسے موقع پر لگایا گیا ہے جب دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولپکس جاری ہیں۔ اولمپک کے یہ مقابلے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG