رسائی کے لنکس

جعلی مصنوعات کی فروخت میں ملوث ویب سائٹس کے خلاف کاروائی


امریکی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی مصنوعات فروخت کرنے والی کئی ویب سائٹس بند کردی ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق پیر کے روز حکام کی جانب سے انٹرنیٹ پر مشہور برانڈز سے منسوب جعلی مصنوعات کی فروخت اور کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث 82 ویب سائٹس بندکردی گئی ہیں۔

اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹس کی بندش کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں جعلی مصنوعات کی فروخت ناکام بنا کر اس کاروبار میں ملوث افرادکی معاشی طور پر کمر توڑ دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ان ویب سائٹس کے خلاف کاروائی امریکی تہوار "تھینکس گیونگ ڈے " کے بعد آنے والے "سائبر منڈے" کے نام سے آن لائن خریداری کیلئے مشہور دن کی گئی ہے جس میں دکانداروں کی جانب سے صارفین کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ اور اسپیشل آفرز متعارف کرائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG