رسائی کے لنکس

مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا مقدمہ، پانچ مجرموں کو سزائے موت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

میں صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن کے قصبے میں مشتعل ہجوم نے شمع اور شہزاد کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کر نے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں بھٹے پر جلتی ہوئی آگ میں پھینک دیا۔

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے ایک مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ہے جب کہ دیگر آٹھ افراد کو دو دو سال قید کی سزا سنائی گئی

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ بدھ کو سنایا۔

پانچوں مجرموں، مہدی خان، ریاض، کمبو، عرفان شکور، محمد حنیف، حافظ اشتیاق کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

استغاثہ کے مطابق نومبر 2014 میں صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن کے قصبے میں مشتعل ہجوم نے شمع اور شہزاد کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کر نے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں بھٹے پر جلتی ہوئی آگ میں پھینک دیا۔

پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں بالخصوص غیر مسلم افراد کو نشانہ بنانے کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں مسیحی برادری کے افراد کو بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ بھی کرتی رہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG