رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف 46رنز سے برتری


مارش مین آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے
مارش مین آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 46رنز سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو کھیلنے کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم انچاسویں اوور میں 230رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مارش 110رنز کے ساتھ سب سے نمایاں آسٹریلوی بلے باز رہے اور انھیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔

انگلینڈ کی طرف سے اجمل شہزاداور ٹریملٹ نے تین ،تین ،برسنن اور یارڈی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

231رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 45اوورز میں 184رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے بولِنگر چار وکٹو ں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔

پہلا ایک روزہ میچ بھی آسٹریلیا نے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ سیریز کا تیسرا میچ 23جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG