رسائی کے لنکس

سری لنکن باؤلر ملنگا آسٹریلوی ٹیم کی توجہ کا مرکز


سری لنکن باؤلر ملنگا آسٹریلوی ٹیم کی توجہ کا مرکز
سری لنکن باؤلر ملنگا آسٹریلوی ٹیم کی توجہ کا مرکز

فاسٹ باؤلر ڈگ بولنگر کو زخمی ہونے کے باعث وطن واپس بھیجنے کے بعد آسٹریلیا کے سلیکٹرز نے ابھی تک متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ رکی پونٹنگ نے توقع ظاہر کی ہے کی مائیکل ہسی، جنہیں اَن فٹ ہونے کے باعث عالمی کپ کے لیے نظر انداز کردیا گیا تھا، آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ شامل کرلیے جائیں ۔

دفاعی چیمپین آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہ ہے کہ اُن کے بلے باز وں نے عزم کر رکھا ہے کہ ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں سری لنکن فاسٹ باؤلر ملنگا کوکو ئی وکٹ نہ لینے دی جائے۔

جمعہ کو کولمبو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ میچ کے بارے میں منعقدہ ایک اجلاس میں ٹیم کے ارکان کی بات چیت میں ملنگا کو بہتر انداز میں کھیلنے پر توجہ دی گئی۔ ” ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جب میچ کے درمیان میں وہ اوور کرانے آتے ہیں تو اُنھیں وکٹ نا مل سکے اور وہ کھیل پر اثرانداز نہ ہو سکیں۔“

سری لنکن فاسٹ باؤلر کمر میں تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے میچ نہیں کھیل سکے تھے جو اُن کی ٹیم گیارہ رنز سے ہار گئی تھی۔

تاہم کینیا کے خلاف میچ کھیلے ہوئے اُنھوں نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے جبکہ آخری چار وکٹیں انھوں نے چھ گیندوں پر حاصل کیں۔

آسٹریلیا عالمی کپ کے پہلے دو میچ زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف با آسانی جیت گیا تھا لیکن سٹار بلے باز مائیکل ہسی کے عدم موجودگی میں سری لنکا کے ملنگا اور مرلی دھرن آسٹریلوی ٹیم کے لیے مشکلات پید ا کرسکتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ

رکی پونٹنگ کا کہناہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد عالمی کپ کی شریک میزبان ٹیم سری لنکا کی کارکردگی کو بُری طر ح متاثر کیا ہے کیونکہ وہ ایک” منجھی ہوئی اور مہارت سے بھرپور“ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔

فاسٹ باؤلر ڈگ بولنگر کو زخمی ہونے کے باعث وطن واپس بھیجنے کے بعد آسٹریلیا کے سلیکٹرز نے ابھی تک متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ رکی پونٹنگ نے توقع ظاہر کی ہے کی مائیکل ہسی، جنہیں اَن فٹ ہونے کے باعث عالمی کپ کے لیے نظر انداز کردیا گیا تھا، آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ شامل کرلیے جائیں ۔ تاہم اب وہ فٹ ہو چکے ہیں اور جمعہ کو آسٹریلیا میں ایک مقامی میچ کھیلتے ہوئے اُنھوں نے 19 رنز بھی بنائے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ مائیکل ہسی کی کارکردگی اور انھیں ٹیم میں شامل کرتے وقت سلیکٹرز اس بات کو بھی مدنظر رکھیں گے کہ برصغیر کا موسم عمومی طور پر فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار نہیں ہوتا اور تیز رفتاری سے باؤلنگ کرانے سے اُن کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG