رسائی کے لنکس

ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان


ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

بھارت نے افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ، فاسٹ باؤلرز ظہیر خان اور اُمیش یادیو کو آرام دینے کی غرض سے آئندہ ماہ بنگلادیش میں ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

بدھ کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان اور فاسٹ باؤلر اشوک دِندا کو پندرہ رکنی ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔

گیارہ سے بائیس مارچ تک ہونے والے چارملکی ایشیا کپ میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ دیگر ٹیموں میں پاکستان، سری لنکا اور میزبان بنگلادیش شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم نے گزشتہ سال اپنی سرزمین پر کھیلا گیا کرکٹ کا عالمی کپ بھی جیتا تھا۔

ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سچن ٹنڈولکر، گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی، روہت شرما، سریش رائنا، منجو تواری، راویندر جدیجا، مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان، پراوین کمار، ونے کمار، روی چندرن آشوین اور راہول شرما شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG