رسائی کے لنکس

بنگلا دیش اور آئرلینڈ کا مقابلہ کل ہوگا


بنگلا دیش اور آئرلینڈ کا مقابلہ کل ہوگا
بنگلا دیش اور آئرلینڈ کا مقابلہ کل ہوگا

جمعہ کو بنگلا دیش انتہائی اہم میچ میں شیر بنگال اسٹیڈیم میر پورمیں آئرلینڈ سے مقابلہ کرے گا ۔جمعے کے زور ہونے والا یہ دوسرا مقابلہ ہوگا ۔ پہلے مقابلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ بنگالی ٹائیگرز کیلئے بھارت سے شکست کے بعد اس میچ میں فتح انتہائی ضروری ہے جبکہ آئر لینڈ کل عالمی جنگ کا پہلا معرکہ سر کرنے کیلئے میدان میں اترے گا ۔ ماضی کی کارکردگی دیکھی جائے تو بنگلہ دیش اور آئریش ٹیم چھ مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکی ہیں جن میں چار بار بنگلا دیش کو جبکہ دو بار آئر لینڈ کو فتح کا مزا چکھنے کو ملا ۔

بنگلا دیش کی موجودہ ٹیم میں تمیم اقبال ، شہریار نفیس اور محمد اشرفل آئر لینڈ کے خلاف سب سے کامیاب بلے باز ہیں جبکہ شکیب الحسن ، عبدالرزاق اور مشرقی مرتضیٰ نے بالنگ کے شعبے میں ائیر کے خلاف اپنا نام نمایاں رکھا ہوا ہے ۔ دوسری جانب آئر لینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کے علاوہ نیل اوبرائن اور کیون اوبرائن بیٹنگ میں جبکہ ٹرینٹ جانسٹن اوربوائڈ رینکن نے باوٴلنگ میں بنگلا دیش کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھا رکھی ہے ۔

میزبان بنگلا دیش کو شیر بنگال اسٹیڈیم پر کھیلنے وسیع تجربہ ہے اور اسی میدان پر وہ آئر لینڈ کے خلاف بھی مسلسل تین فتوحات سمیٹ چکا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ زمبابوے اور سری لنکا جیسی ٹیم کے خلاف بھی میچ اپنے نام کر چکا ہے ۔ بنگالی ٹائیگرز اس میدان پر مختلف ٹیموں کے خلاف 38 مقابلوں میں اترے جن میں سے اٹھارہ میچوں میں انہیں جیت نصیب ہوئی جبکہ ایک میچ ہار جیت کے بغیر بھی ختم ہوا ۔

حالیہ ٹیم میں بنگلا دیش میں تمیم اقبال ایسے بلے باز ہیں جو ماضی میں آئر لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ موثر ثابت ہوئے۔ انہوں نے آئر لینڈ کے خلاف چھ میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 296 رنز بنا ئے ہوئے ہیں ۔دوسرے نمبر شہریار نفیس کا نام ہے جنہوں نے چار میچوں میں تین نصف سنچریاں بنائیں اور مجموعی طور پر 211 رنزاسکور کئے ۔ محمد اشرفل نے بھی چار میچوں میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 159 رنز بنا رکھے ہیں ۔

دوسری جانب آئر لینڈ کے کپتان ولیم پورٹر بنگالی بالرز کے سامنے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٓائرش بلے باز ہیں ۔ انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف چھ میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 243 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرائن نے چھ میچوں میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 145 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کیون اوبرائن تیسرے آئر یش بلے باز ہیں جو بنگلہ دیش کے خلاف سب سے زیادہ 129 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں ۔

باوٴلنگ کے شعبے میں بنگال ٹائیگرز کے شکیب الحسن کی کارکردگی آئرش بلے بازوں کے خلاف سب سے نمایاں ہے جنہوں نے چھ میچوں میں 217 رنز کے عوض 9 بنگالی بیٹسمینوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ آئر لینڈ کے خلاف ان کی بہترین باوٴلنگ 16 رنز دے کر دو وکٹیں ہیں ۔ عبدالرزاق نے 6 میچوں میں 238 رنز کے عوض سات کھلاڑی آؤٹ کیے اور 27 رنز کے عوض تین آئرش وکٹیں ان کی یاد گار پرفارمنس ہے۔ مشرقی مرتضیٰ آئر لینڈ کے خلاف تیسرے کامیاب بالرہیں جنہوں نے اب تک 177 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

آئر لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ جانسٹن بنگلا دیش کے بیٹسمینوں کے لئے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوئے۔ انہوں نے اب تک چھ میچوں میں 213 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں ان کی بہترین پرفارمنس ہے ۔بوائڈ رینکن نے بنگلا دیش کے خلاف تین میچ کھیل کر 119 رنز دیئے اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رکھا ہے ، اس طرح وہ موجودہ آئرش ٹیم میں بنگلا دیش کے لئے دوسرے خطرناک ترین بالرہیں ۔

XS
SM
MD
LG