رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گا: مرلی دھرن


مرلی دھرن
مرلی دھرن

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سپن باؤلر مرلی دھرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے بعد اس کھیل کو خیرباد کہہ دیں گے۔

یہ اعلان انھوں نے جمعہ کے روزسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت آخری مرتبہ ہوگی اور اس کے بعد وہ عالمی کرکٹ سے ریٹائرہوجائیں گے۔” یہ میرا چوتھا ورلڈ کپ ہے۔ 1996ء میں ہم نے عالمی کپ جیتا تھا اور 2007ء میں فائنل تک پہنچے اور یہ ورلڈ کپ میرے لیے اور سری لنکن شائقین کے لیے یادگار ہوگا۔“

38 سالہ مرلی دھرن ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے ٹیسٹ میچوں میں 800اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 517وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کرکٹ کا دسواں عالمی کپ آئندہ ماہ شروع ہورہا ہے جس کی میزبانی بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ پہلا میچ 19فروری کو بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG