پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اس ٹیسٹ سیریز میں محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
مصباح الحق بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران منظور، اظہر علی، یونس خان، عمر امین، عدنان اکمل، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمن، محمد عرفان، راحت علی اور جنید خان شامل ہیں۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 اکتوبر کو ابوظہبی میں جب کہ دوسرا 23 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی لیکن اس کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔