رسائی کے لنکس

ٹیسٹ اسکواڈ میں احمد شہزاد کی واپسی، سعید اجمل جگہ نہ بنا سکے


احمد شہزاد (فائل فوٹو)
احمد شہزاد (فائل فوٹو)

اسکواڈ میں راحت علی، سہیل خان اور صہیب مقصود کو بھی شامل نہیں کیا گیا جن کے بارے میں سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی زخمی ہونے کے بعد تاحال صحت یابی کے مراحل میں ہیں۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے اپنے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں احمد شہزاد اور شان مسعود کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ آف اسپنر سعید اجمل اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

یہ تینوں کھلاڑی پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

37 سالہ سعید اجمل گزشتہ سال باؤلنگ ایکشن مشکوک ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار رہے لیکن ایکشن درست ہونے کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی تو ہوئی تاہم وہ ماضی کی نسبت متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جون سے گال میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں راحت علی، سہیل خان اور صہیب مقصود کو بھی شامل نہیں کیا گیا جن کے بارے میں سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی زخمی ہونے کے بعد تاحال صحت یابی کے مراحل میں ہیں۔

تاہم چیف سلیکٹر ہارون رشید کے بقول امید ہے کہ جلد ہی یہ کھلاڑی بھی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ " سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے شدید موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپشنز کو کھلا رکھا ہے۔"

تین ٹیسٹ میچوں کے علاوہ اس دورے میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں۔

محمد حفیظ، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، (کپتان) مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان اور احسان عادل۔

XS
SM
MD
LG