رسائی کے لنکس

پاکستان کی سات وکٹوں سے جیت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستانی باؤلنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 96 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلےمیچ میں ہفتے کے روز بلفاسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بارش کے باعث میچ 36 اوورز تک محدود کردیا گیاتھا۔

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستانی باؤلنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 96 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

پال سٹرلنگ 39 اور کیون اوبرائن 15 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان نے پانچ اوورز میں 12 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمر گل، تنویر احمد اور یونس خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ سعید اجمل نے آئرلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی اوپنرز نے 97 رنز کے ہدف کا پراعتماد انداز میں تعاقب شروع کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنائے۔ توفیق عمر 23 کے انفرادی اسکور پر کیوسیک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ نے 52 رنز بنائے اور وہ بھی کیوسیک کی ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

اسد شفیق بھی چار رنزبناکر کیوسیک ہی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

یونس خان چھ اور کپتان مصباح الحق چار کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح پاکستان نے مطلوبہ ہدف 27.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

جنید خان کو ان کی تباہ کن باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک دفعہ 2007 کے عالمی کرکٹ کپ میں مدمقابل آچکی ہیں جس میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلے ہی مرحلے میں شکست دے کر اس میگا ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی آئرلینڈ کی ٹیم نے قابل ذکر کارکردگی دکھائی اور خصوصاً انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG