کولمبو میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش سے متاثر ہوا اور کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا گیا۔
منگل کو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا اسکور 70 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کھیل شروع کیا اور پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو 135 رنز تک پہنچایا جب گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔
کچھ دیر کے تعطل کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اب سے کچھ دیر قبل 235 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے۔ دلشان 121 اور سنگاکارا 111 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
اس سے قبل پیر کو پاکستان نے 551 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیر کردی تھی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک ، صفر سے برتری حاصل ہے۔