رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کی پہلی فتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

میچ اس وقت سنسنی خیز صورتحال اختیار کر گیا جب آخری اوور میں چار گیندوں پر افغانستان کو چار رنز درکار تھے اور اس کی صرف ایک ہی وکٹ باقی تھی کہ شاہ پور زدران نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح دلا دی۔

افغانستان نے کرکٹ کے عالمی کپ میں اسکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

جمعرات کو ڈنیڈن میں پول اے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

افغان باؤلروں نے حریف بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا اور صرف ماچان اور ماجد حق ہی اسکاٹ لینڈ کے دو ایسے بلے باز تھے جو 31، 31 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی کے حامل ٹھہرے۔

شاہ پور زدران نے چار اور دولت زدران نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ حامد حسن، گلبدین نائب اور محمد نبی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

جواب میں ماسوائے جاوید احمدی اور سمیع اللہ شنواری کے کوئی بھی افغان بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ان دونوں نے بالترتیب 51 اور 96 رنز بنائے۔

میچ اس وقت سنسنی خیز صورتحال اختیار کر گیا جب آخری اوور میں چار گیندوں پر افغانستان کو چار رنز درکار تھے اور اس کی صرف ایک ہی وکٹ باقی تھی کہ شاہ پور زدران نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح دلا دی۔

افغانستان کے سمیع اللہ شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے برنگٹن نے چار، ڈاوی اور ایوانز نے دو، دو جب کہ ماجد حق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG