رسائی کے لنکس

کرکٹ پربرِ صغیر کےلوگ باقی تمام چیزیں قربان کردیتے ہیں: ذاکر حسین سید


کرکٹ پربرِ صغیر کےلوگ باقی تمام چیزیں قربان کردیتے ہیں: ذاکر حسین سید
کرکٹ پربرِ صغیر کےلوگ باقی تمام چیزیں قربان کردیتے ہیں: ذاکر حسین سید

پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور ایشین کرکٹ کونسل کے سابق صدر اور تجزیہ نگار، ذاکر حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ’اٹیک‘ بہت متوازن ہے، جب کہ اپنی وکٹوں پر کھیلنے کا ’ہوم ایڈوانٹیج ‘ بھارت یا سری لنکا کوہوگا۔

اُنھوں نے یہ بات اتوار کو’ وائس آف امریکہ‘ کو دیے گئےایک انٹرویو میں کہی۔اُن کے الفاظ میں: ’ کلیدی عنصر یہ ہوگا کہ کون سی ٹیم اُن حالات میں ایڈجسٹ کرکے فوری طور پر بہتر پرفارم کر سکتی ہے۔ ‘

ذاکر حسین سید نے ہندو تنظیم شِو سینا کی طرف سے عالمی کپ کرکٹ سے متعلق دیے گئےمبینہ بیان کو’ بدقسمی‘ قرار دیا ۔ تاہم، اُن کے الفاظ میں ’میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان ٹیم انشا اللہ فائنل میں پہنچتی ہے تو بال ٹھاکرے یا اُن کی پارٹی اِس فائنل کو روک نہیں سکتی۔ کسی صورت میں بھارت کے عوام یہ ہونے نہیں دیں گے، کیونکہ برِصغیر میں کرکٹ ایک جنون ہے، اُس کے اوپر لوگ باقی تمام چیزیں قربان کردیتے ہیں۔‘

تفصیلی انٹرویو کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG