کیوبا میں بڑے پیمانے پر برقی رو معطل ہونے کے بعد لاکھوں افراد کے گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔
اتوار کو دیر گئے بجلی فیل ہونے کے بعد جنوب مشرقی شہر سیگو ڈی اولا سے لے کر شمال مغرب میں واقع ہوانا تک 400 کلومیٹر کا علاقہ تاریک ہوگیا۔ جب کہ اس سے آگے مغربی صوبے پینار ڈیل ریئو میں بھی اندھیرا چھا گیا۔
برقی رو فیل ہونے کی وجوہ کے بارے میں ابھی تک عہدے داروں نے کچھ نہیں بتایا۔
اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن بجلی جانے کے کئی گھنٹوں بعد تک ہوانا بدستور تاریکی میں ڈوبا ہواتھا۔
اس سے قبل 1990 کے عشرے میں کیوبا میں بجلی رو فیل ہوجانے کے واقعات بڑے عام تھے، کیونکہ اس زمانے میں کیوبا بڑے پیمانے پر بجلی کے بحران سے گذر رہاتھا۔ لیکن اتوار کے بلیک آؤٹ جیسے واقعات وہاں شاذونادر ہی ہوتے ہیں۔
چند ہفتے پہلے بھارت میں بھی گرڈ اسٹشن کی خرابی کے باعث وسیع علاقے میں کروڑوں افراد بجلی سے محروم اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیاتھا۔